SHOUKAT JEWELERS MUZAFFARABAD A.K

SHOUKAT JEWELERS
MUZAFFARABAD AZAD KASHMIR

 ABOUT US

QUALITY JEWELRY MAKER

الحمد اللہ شکر ہے اللہ و تبارک کا جو کائنات کا مالک ہے اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں

  سال1951میں والد گرامی  نے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں چھوٹے پیمانے سے چاندی ، سونے اور قیمتی جواہرات کا کام شروع کیا۔ شب و روز کی انتھک محنت ، ایمانداری اور اللہ کے فضل و کرم سے لوکل مارکیت کے علاوہ پاکستان ، دوبئی، سعودی عرب ، سنگا پور اور لندن کی مارکیٹوں میں ایک شناخت ملی اپنے بیٹے شوکت محمود اعوان جو زلزلہ8۔اکتوبر2005ءمیں شہید ہوئے، کے نام پر ”شوکت جیولرز“ کے نام سے ادارے کاآغاز کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوکت محمود خود بھی ادارے سے منلک ہوئے اور والد کے اس مشن کو لے کر آگے بڑھے ، اپنی محنت اور صداقت کے بل بوتے پر جلد شہرت پائی۔سال 2003ءمیں قومی جم اینڈ جیولری نمائش کا اہتمام پرل کانیٹینینٹل ہوٹل لاہورمیں منعقد ہوئی جس میں شوکت جیولرز کی ٹیم نے آزادکشمیر کی نمائندگی کی اور بہترین ڈیزائننگ کا ایوارڈ حاصل کیا۔الحمد اللہ مظفرآباد کے90 فیصد شہری شوکت جیولرز کے نام سے واقف ہیں اور70 فیصد لوگ شادی بیاہ یا روزمرہ کی خریداری کیلئے شوکت جیولرز کا انتخاب کرتے ہیں۔  شوکت جیولرز پر زیورات کی گارنٹی شدہ جدید ورائٹی مناسب ریٹ پر دستیاب ہے۔ مختصر وقت میں آرڈر پر بھی زیورات تیار کیئے جاتے ہیں۔ راولپنڈی ، لاہور اور کراچی کے مقابلہ میں زیورات کی خرید و فروخت انتہائی کم نفع پر کی جاتی ہے۔ آپ کا اعتماد ہی ہماری شہرت ہے ۔ ایک بار ضرور تشریف لائیں۔ آپ کی خوشیوں میں شریک شوکت جیولرز مدینہ مارکیٹ مظفرآباد آزادکشمیر۔ زیورات ہماری ثقافت کا حصہ ہیں ۔ ہمارے کاریگر اور سنگ تراش قیمتی پتھروں اور دھات کو مہارت کے ساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب ڈیزائنز میں ڈھالنے کے ماہر ہیں۔ ہمارے معاشرے میں سونے اور چاندی کے زیورات خواتین کیلئے لازمی جز و ہیں۔ خاص طور پر شادی بیاہ کے موقع پر زیورات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

زیورات کی ڈیزائننگ اور بنوائی ایک فن ہے ۔ اس امر کو جاننے کیلئے ہم بہت دلچسپی سے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری تجارت اس فن کا ایک بہترین نمونہ ہو ۔ہمارے پاس دوبئی ،سنگا پور اور انڈین سٹائل کے زیورات دستیاب ہیں۔ شوکت جیولرز مظفرآباد کا اہم قدیم کاروباری ادارہ ہے ۔یہاں زیورات کو محنت اور کاریگری سے سونے کے نایاب نمونوں میں بدلا جاتا ہے جو ایک ہماری فنی صلاحیت کا شاہکار ہے ۔ ہمارے ڈیزائنر اور کاریگر اعلیٰ تجربہ کار ہیں جو کئی عشروں سے اپنی صلاحیتوں کو منوا چکے ہیں ۔ شوکت جیولرز کے زیورات اپنی مثال آپ ہیں ۔ اعلیٰ کوالٹی کے سونے سے تیار سٹیمپ شدہ زیورات دستیاب ہیں ۔ زیورات کی تیاری آرڈر پر بھی کی جاتی ہے۔ اپنی کوشش سے ڈیزائننگ اور کوالٹی کی بدولت پورے آزادکشمیر بلکہ پاکستان میں بھی نام کمایا ۔بھرپور اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے مارکیٹ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر شوکت جیولرز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ شوکت جیولرز پر گارنٹی شدہ زیورات بدلتی ڈیزائننگ میں دستیاب ہیں ۔ ملک میں رائج سونے21کیرٹ و22کیرٹ کی مکمل گارنٹی دی جاتی ہے ۔زیورات کی تیاری میں اسٹون سٹینگ ، مینا کاری ، ہالمارکنگ ، کٹنگ ، فنشنگ ، اعلیٰ پالش اور کوالٹی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جدید آرٹ اور کمپیوٹر ڈیزائننگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 

© 2010 - 2013 All rights reserved by Shoukat Jewellers Muzaffarabad Azad Kashmir.